ایم ون موٹروے شدید دھند کے باعث آج بھی پشاور سے رشکئی تک بند

پشاور:شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہونے پرآج پھر موٹروے ایم ون پرمحتاط سفر کی وارننگ جاری کردی گئی جبکہ موٹروے کو پشاور سے رشکئی تک بند کردیا گیا ہے،موٹر وےکے ایف ایم ریڈیوپر دھند کی صورتحال ہر 15منٹ کے بعد نشر کی جارہی ہے جبکہ موبائل ایپ پر بھی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، نجی ٹی وی چینلز کے مطابق شدید دھند کے باعث حدنگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون پرمحتاط سفر کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ موٹروے کو پشاور سے رشکئی تک بند کردیا گیا ہے، موٹر وے حکام نے شہریوں کو دھند کے باعث غیر ضروری سفر سےگریزکامشورہ دیاہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ انتہائی ضروری سفر کی صورت میں موٹر کےہیلپ لائن 130رابطے کے بعد سفر کیا جائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بھی 130پررابطہ کیا جائے۔حکام کے مطابق موٹر وے ایف ایم ریڈیوپر دھند کی صورتحال ہر 15منٹ کے بعد نشر ہورہی ہےجبکہ موبائل ایپ پر بھی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔