سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پولیس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں میں جسٹس منظوراحمد ملک سیکرٹری لا۶ اینڈ جسٹس کمیشن عبدالرحیم اعوان، ڈاکٹر شعیب سڈل، چاروں صوبوں کے آئی جیز کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
اجلاس سپریم کورٹ میں لا۶اینڈ جسٹس کمیشن کے دفتر میں بند کمرہ ھوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، حکومتی اقدمات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا اور پولیس کی جدید خطوط پر تربیت کے بارے میں بھی بات کی گئی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا رہے ہیں۔