(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

محکمہ ایکسائز کاغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی :محکمہ ایکسائز ٹیکس نادہندہ، غیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرا نسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم 9 جنوری سے شروع کررہا ہے ،مہم 15 جنوری تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے اپنے دفتر میں اجلا س کی صدارت کی ۔
بریفنگ میں ڈائریکٹر جنر ل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے لیے افسرا ن و عملے پر مشتمل 11ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ ٹیمیں کرا چی میں مزار قا ئد ،شا ہراہ قائدین ،مسلم آباد ،گلستان اسکول ،کھارادر ،کیماڑی ،کوئنزروڈ ،کلفٹن، باتھ آئی لینڈ ،ڈی ایچ اے قبرستان ،سین سیٹ بولیوارڈ روڈ ،طوبیٰ مسجد ،شاہین کمپلیکس ،پی آئی ڈی سی ،مائی کولا چی بائی پاس ،گلبائی ،کراون سینما ،پاکولاچورنگی ،جوہر چورنگی ،پہلوان گوٹھ، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی ،سولجر بازار، لسبیلہ، سائٹ، منگھوپیر روڈ ،بنارس چورنگی ، حب ریور روڈ ،ملیر کنٹونمنٹ ،لانڈھی صنعتی ایریا،سعودآباد روڈ ، کھوکراپار ،سہراب گوٹھ ،فیڈرل بی ایریا ،شفیق موڑ،کورنگی صنعتی ایریا، برو کس چورنگی اور سنگر چورنگی پر فرائض انجا م دیں گی ۔
مکیش کمار چاو لہ نے کہا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دورا ن تمام عملہ یونیفارم میں ہو اور کوئی بھی روڈ بند نہ کیا جائے اور ایک وقت میں ایک گا ڑی چیک کی جا ئے انھو ں نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی کہ وہ مہم شرو ع ہو نے سے قبل اپنے بقایاجات ادا کردیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، محکمہ ایکسا ئز کے افسرا ن اور عملہ دوران چیکنگ مہذب رویہ اختیارکریں۔