حکومت کا فرنس آئل کی درآمدات کوفوری بندکرنے کا حکم

اسلام آباد:حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات کوفوری بندکرنے اور ملک میں قائم تیل کی تمام ریفائنریزکوصلاحیت اورمعیارکوبہترکرنےکی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ریفائنریزڈیوٹی آمدن کواستعمال کرتےہوئےحکومت کےاحکامات پرعمل درآمدکریں گے،تمام ریفائنریزکوہدایت ہےفرنس آئل کی پیداوارکم کرکےنہ ہونےکےبرابرکردی جائے۔
ترجمان کے مطابق فرنس آئل کی اسٹوریج کےلئےبجلی بنانےوالوں سےتجارتی معاہدےکریں،ریفائنریزخام تیل کی ضمنی پیداوارمیں فرنس آئل سےپیداوارانتہائی کم کریں گی۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ آئل ریفائنریزکوچاہیےکہ اضافی اسٹوریج کی فزیبلٹی بنائیں،ریفائنریزاپنی صلاحیتوں کوبہتربنانےکےلئےڈیم ڈیوٹی کااستعمال کریں۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی درآمد کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔