(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

کراچی پورٹ انتظامیہ پر فی ٹینکر 500 سے 2000 روپے رشوت کا الزام

آئل ٹینکراونرایسوسی ایشن نے کراچی پورٹ انتظامیہ پر فی ٹینکر 500 سے 2000 روپے رشوت کا الزام عائد کیا ہےاور احتجاج کرتے ہوئے نیٹی جیٹی پرٹینکرز کھڑے کر دیےہیں۔
آئل ٹینکراونرایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شہوانی نے کراچی پورٹ انتظامیہ پر فی ٹینکر 500 سے 2000 روپے رشوت کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھتا خورکےپی ٹی ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی کی کرپشن کےخلاف ہاٹ لائن ناکام ہو چکی ہے۔
یا دہے کہ علی حیدر زیدی نے تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام دیتے ہوئےاپنا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس شیئر کیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ کے اندر کسی بھی غیرقانونی سرگرمی یا کرپشن کے سلسلے میں اپنے شکایات ارسال کیجئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خود ای میل اور مسیجز پڑھ کر ان کی روشنی میں کارروائی کریں گے اور شکایت کنندہ کی مرضی کے مطابق اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی جائے گی۔