کراچی:اسکول وین ڈرائیورزایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں سی این جی اورایل پی جی لگی اسکول وین کےخلاف ٹریفک پولیس نے آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے خلاف اسکول وین ڈرائیورزایسوسی ایشن نے جمعرات کو ہڑتال اعلان کیا کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا ہےکہ جمعرات کے روز بچوں کواسکول کے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ نہیں کریں گے۔
اسکول وین ڈرائیورزایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کررہی ہے،مہنگائی کے دور میں گاڑیاں پیٹرول پر نہیں چلاسکتے۔