کراچی:کراچی پولیس نے سرکاری کیبلز کی چوری ناکام بنادی ،کراچی پولیس نے گارڈن ایکسپریس وے کے قریب سے کیبل سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی، پولیس کو قبضے میں لی گئی گاڑی سے سے لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرک کیبل ملا،کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے برآمد کیبل کے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔