نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔فائل فوٹو
نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔فائل فوٹو

العزیزیہ ریفرنس :نواز شریف کی اپیل کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد: نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل اورسزا معطلی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف نے 7سال قید اور جرمانوں کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ، جبکہ اس اپیل کے ساتھ ہی ان کی سزا معطلی کی درخواست بھی سنی جائے گی۔
نواز شریف کی اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محمد نواز شریف کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کو 10 دن میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم کی جانب سے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید، ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔