ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کو جعلی مینڈیٹ کے تحت لایا گیا، رانا ثنا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان آلہ کار ہیں اور انہیں جعلی مینڈیٹ کے تحت لایا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کینٹینر پر چڑھ کر ملک میں عدم استحکام پیدا کیا، عمران خان آلہ کار ہیں اور انہیں جعلی مینڈیٹ کے تحت لایا گیا۔
انہوںنے کہا کہ آج عام آدمی بھی سوال کر رہا ہے کہ اس حکومت کو کیوں جتوایا گیا، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ انہیں کون لایا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف انتقامی احتساب کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں ناحق اور نا انصافی سے قید کیا گیا ہے، کوئی بھی ملک عدم استحکام میں ترقی نہیں کرسکتا۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار منجمد ہو کر رہ گیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے۔