فاؤنڈیشن یونیورسٹی لالہ زار کیمپس میں چوروں کا راج ہے۔ طلباء و طالبات کے دوران امتحانات ہزراوں روپے کے موبائل فونز و لیپ ٹاپس ہالز سے چوری ہو گئے۔
انتظامیہ نے اس معاملے پر مبینہ طور پر چپ سادھ لی جبکہ کیمپس میں لگے اکثر سی سی ٹی وی کیمرےبھی ناکارہ ہیں ، جس کی وجہ سے چوروں کا پتہ نہیں چل سکتا۔
چیف سکیورٹی آفیسر و کنٹرول روم کا عملہ بھی متاثرہ طلباء و طالبات سے تعاون نہیں کررہے ہیں ۔
متاثرہ اسٹوڈنٹس نے یونیورسیٹی انتظامیہ خلاف تھانہ مورگاہ میں ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
(فائل فوٹو)
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos