جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی فائل فوٹو
جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم کی فائل فوٹو

جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم واٹر کمیشن کی ذمے داریوں  سے فارغ

کراچی:سربراہ واٹر کمیشن جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم ذمے داریوں  سے فارغ ہو گئے، جاتے جاتے سربراہ کمیشن نے بہتری کیلیے اہم اقدامات تجویز کردیے۔

انہوں نے تجویز کیا کہ واٹر بورڈ کا ترسیل کا نظام تباہ ہوچکا ، بحالی کی فوری ضرورت ہے،واٹر بورڈ پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ماسٹر پلان تیارکرے۔

سربراہ واٹر کمیشن نے کہا کہ پانی کی ترسیل کی لائنوں کی بحالی کا منصوبہ 3 ماہ میں پیش کیا جائے،واٹر بورڈ جون 2019 تک فلو میٹرز کی تنصب یقینی بنائے،پینے کے پانی کامعیار جانچنے ،بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے پانی کا ایک چوتھائی حصہ چوری یا ضائع ہوجاتا ہے، پانی کے ضیاع پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کو جامع منصوبہ بنانا ہوگا۔
واٹر کمیشن کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے فور منصوبے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے،پی آرڈبلیو آرکو پینے کے پانی کےمعیار کی مانیٹرنگ کی ذمے داری دی جائے۔