متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کی فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر کی فائل فوٹو

کامران اخترکی جان کو خطرہ ،حکومت سےسیکیورٹی مانگ لی

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کامران اخترکی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کےسابق رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں  کہا گیا ہےکہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں،جان کو خطرہ ہے لہذا سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنمائوں پرقاتلانہ حملے ہو رہے ہیں،جس کی تازہ مثال علی رضا عابدی قتل ہے۔

واضع رہے کہ کامران اختر پر2013 میں حملہ ہوچکاہے جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔