وزیراعلیٰ سندھ ،مراد علی شاہ (فائل فوٹو)
وزیراعلیٰ سندھ ،مراد علی شاہ (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن مشقوں کے حوالے سے اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن-19 مشقوں کے حوالے سے اجلاس ہو ا۔
اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، وائس ایڈمرل آصف خلیق، سیکریٹری داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی ایف کراچی، رینجرز، پولیس، نیوی انتظامیہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ان مشقوں کی پاکستان نیوی ہر سال میزبانی کرتا ہے اور دنیا کے 40 ممالک کی نیوی اس میں شرکت کرتی ہے، چھٹی امن-19 مشقیں 8 سے 12 فروری 2019ء تک ڈیپ سی میں منعقد ہونگی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ ان مشقوں کا مقصد دنیا میں مختلف نیول فورسز کو ملکر اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرا کرنا ہے، ان مشقوں سے پاکستان کا دنیا میں علاقائی امن میں شراکت کو اجاگر کرنا ہے، یہ کراچی کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم ان مشقون کی کراچی میں میزبان ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر، سٹی ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ان مشقوں کے شایان شان انتظامات کرنے کیلئے پاکستان نیوی کی مشاورت سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
میئر کراچی نے شہر کی صفائی، ستھرائی، تزئین و آرائش کے کاموں کے حوالے سے اجلاس کو بریف کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشقوں سے پہلے شہر کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جہاں بھی تزئین و آرائش، رنگ و روگن کی ضرورت ہو یا الیکٹرک سٹی اور لائٹس کے کاموں ہوں انکو مکمل کیاجائے۔