کوئٹہ اور وادی نیلم میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگئی ہے ، وادی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے

برف باری کے باعث پہاڑوں کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئیں،کوئٹہ میں بارش سے بجلی کانظام متاثرہوگیااور پانچ فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

ادھر آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور بالائی علاقوں میں اب تک 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے

سکھر میں رات گئے بونداباندی اور ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث دونوں علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،رات ہونے کی وجہ سے شہری سردی کی پہلی بارش کا لطف نہیں اٹھاسکے ۔