(فوٹو فائل)

لاہور کے 24 پیٹرول پمپس نیلام کرنےکا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے 24 پیٹرول پمپس نیلامی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں سرکاری اراضی پر قائم پیٹرول پمپس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت میں بتایا کہ سرکاری اراضی پر قائم 24 پیٹرول پمپس کی لیز ختم ہوگئی ہے اس ضمن میں پیٹرول پمپس کی جانب سے ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا جا رہا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ سرکاری زمیں کی بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے اور 24 پیٹرول پمپس کی نیلامی کا حکم دے دیا۔