لاہورکے پارک سے برقعہ پوش خاتون نے پانچ سالہ بچے کو اغوا کرلیا ، فوری اطلاع کے باوجود پولیس ملزمہ کو تلاش کرکے بچہ کوبازیاب نہیں کرواسکی
نجی ٹی وی کے مطابق لاہورکے پارک سے برقعہ پوش خاتون نے پانچ سالہ بچے کو اغوا کرلیا، فوری اطلاع کے باوجود پولیس ملزمہ کو تلاش کرکے بچہ کوبازیاب نہیں کرواسکی
5سالہ سعد کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیاگیاہے، بچہ کے باپ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک برقعہ پوش خاتون بچےکوپارک کےایک نمبر دروازےسےساتھ لے گئی ہے،
سی سی ٹی وی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ کالابرقعہ پہنےخاتون بچہ لےجارہی ہے۔