عرب امارات میں بیروزگاروں کیلئے ویزہ اسکیم ختم

متحدہ عرب امارات نے ملازمت کیلئے دی جانے والی 6ماہ کی ویزہ اسکیم ختم کردی ہے،ملازمت کیلئے آنے والوں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے شروع کی جانے والی ایمنسٹی اسکیم 31دسمبر سے ختم کی گئی

دبئی کی وزارت خارجہ و رہائش نے حال ہی میں انکوائریز کے بعد بہت بڑی تعداد ملازمت کی تلاش میں آنے والے بیروزگاروں کو 6ماہ کے ویزے جاری کئے ہیں

دبئی کے سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ 31دسمبر کو ایمنسٹی اسکیم کے خاتمے کے بعد چھ ماہ کی ویزہ اسکیم بھی ختم ہوگئی ہے۔

بیروزگاروں کیلئے چھ ماہ کے ویزے کے خاتمہ کاباقاعدہ کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔دبئی حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں دو مرتبہ اضافہ بھی کیا تھا تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے نئے اسپونسرز کے تحت اپنے رہائشی اسٹیٹس کو بحال رکھنے کیلئے چھ ماہ کا عارضی ویزہ حاصل کر سکیں

ایمنسٹی اسکیم کے تحت ویزا لینے والے افراد سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں اپلائی کر سکیں گے،انہیں چھ ماہ کے دوران ملازمت مل گئی تو رہائشی ویزا کے لیے بھی اپلائی کرسکیں گے ورنہ واپس جاناہوگا

وزارت کے ایک افسرنے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ چھ ماہ کاویزہ خلاف ورزی کےصرف ان مرتکب افراد کو دیا گیا ہے جنہوںنے یکم اگست تک ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایاتھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کے وسط میں دبئی حکومت نے ویزا ایمنسٹی اسکیم شروع کی تھی جس کے تحت بغیر کفیل کے چھ ماہ کے ویزے کی سہولت دی گئی تھی۔

ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت نوکری تلاش کرنے والوں کو بغیر اسپانسر کے متحدہ عرب امارات کا چھ ماہ کا ویزا ملاتھا جن لوگوں کے پاس پہلے سے نوکری تھی وہ رہائشی ویزے کے لیے اپلائی کر سکتے تھے۔

اس اسکیم سے قانونی طریقے سے جانے والے افراد ہی نے فائدہ اٹھایا ہےجبکہ غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو بغیر کسی جرمانے کے واپس بھیج دیاگیا اوراب وہ دو سال تک دبئی نہیں جاسکتے۔

پاکستانیوں کے لیے ابوظہبی سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔