سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں بلانے کا مطالبہ کردیا۔
سابق صدر آصف زردارینے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت نیب دیکھے ہیں ،مسئلہ یہ ہے جس دن آپ کوبلایاجائے گا اس دن کیا ہوگا،مجھے آپ کا غم زیادہ ہے اپنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاکوئی محکمہ کام نہیں کر رہا ہے،ہم آپ کو نہیں گرائیں گے آپ کو خود گرنا ہے،شہباز شریف کو حکومت ملی تو وہ حال نہیں تھا جو مشرف چھوڑ کر گئےتھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کومشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے،تاکہ ملک چلنے لگے
ان کی حکومت کو دیمک خوداندر سےکھارہی ہے،اسٹاک ایکسچینج سے 50ارب ڈالر غائب ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حلف نامے میں لکھا ہے کہ شفافیت سے کام کرنا ہے،شہباز شریف صاحب آتے ہیں تو تیاری کے ساتھ آتے ہیں،ہمارے دوست پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ہم بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نئے دوستوں کو بھی سکھاناہے،پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں ،ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے ،جتنا کر سکا کرتاآیاہوں ،آج کل بغیر سوچے سمجھے فیصلے کیےجا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز یا اورکسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھناچاہتے،آصف زرداری نے چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا نام جے آئی ٹی سے نکال دیا۔چین نے گوادر پورٹ پرسائن کیا ،نواز شریف کو بھی بلایا، اپنی بندرگاہ دے کر چین سے کہا ہمارا بارڈر آپکا بارڈ ر ہے۔