دوسری منزل کے فلیٹ سے پھینکاگیا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

متحدہ عرب امارات میں ماں نے فلیٹ میں آگ لگنے کے بعد اپنے تین سالہ بچہ کو کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جو معجزانہ طورپر بچ گیا جبکہ کھڑکی سے چھلانگ لگانے والے ماں باپ انتہائی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامیاکے علاقے میں ماں نے اچانک فلیٹ میں آگ لگنے پر بچہ کودوسری منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینکاتھا جسے فلیٹس کے نیچے سے گزرتے ہوئے ایک راہ گیرنے پکڑ لیا

فلیٹ سے چھلانگ لگانے والا جوڑادوسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے خلیفہ اسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے

اجمان کے محکمہ سول ڈیفنس نے دھواں بھرنے کے باعث گھر میں پھنسنے والی فیملی کے 7ارکان کو کامیابی سے ریسکیو کیا

اجمان کے محکمہ سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ریاض الذہبی نے بتایا کہ انہیں ایک عمارت میں آگ لگنے کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی تھی جس پر فوری طورپر آگ بجھانے والی ٹیم، پولیس ٹیم اور ایمبولینسوں کومتحرک کرکے جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا، ریسکیوٹیموں نے فوری طورآگ پر قابو پاکر عمارت میں موجود فیملی کو بحفاظت باہر نکال لیا

انہوں نے بتایا کہ آگ ایک فلیٹ کی واشنگ مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی جس نے پہلے گیلری میں رکھے ریفریجریٹر کو اپنی لپیٹ میں لیااورپھر پورے فلیٹ میں پھیل گئی

فائر فائٹرزنے کامیابی سے آگ بجھانے کے بعد بلڈنگ کو آگ لگنے کی تحقیقات کروانے والے تحقیقاتی عملے کے حوالے کردیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ریاض الذہبی نےآگ لگنے کے بعد عوام سے اپیل کی کہ ایسی چیزیں جو شارٹ سرکٹ کے عاعث آگ لگنے اور بڑے نقصان کاسبب بن سکتی ہیں انہیں گیلری اورہنگامی اخراج جیسی جگہوں پر نہ رکھا جائے جبکہ ان کی حفاظت کا بھی معقول انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرک وائرنگ اور الیکٹرک ڈیوائسز کو بھی ان معین طریقہ کار کے مطابق استعمال کیاجائے۔