وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراو لیا جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن نے پھر واک آؤٹ کردیا، اُس پارلیمنٹ سے جو ٹیکس دہندگان کو سالانہ اربوں روپے کی پڑتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اپوزیشن کا واک آؤٹ دباؤ کے حربے ہیں تاکہ این آراولیا جاسکے، نیب میں کرپشن کیسزمیں احتساب سے بچا جاسکے، نیب کیسزکو تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔
In a Parliament that costs taxpayers billions yearly, yet another walkout in NA by the Opposition shows that this is the only function they intend to perform. These are pressure tactics to seek an NRO & evade accountability for corruption in NAB cases not initiated by PTI.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 15, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔وفاقی وزیر کے تقریر شروع کرتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا تھا۔