ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر سامان فروخت کر رہا تھا۔فائل فوٹو
ملزم طویل عرصے سے غیر قانونی طور پر سامان فروخت کر رہا تھا۔فائل فوٹو

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کےملزمان کی ریڈ بک 2018 جاری کردی

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک 2018 جاری کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں پہلی مرتبہ 4 خواتین کے کوائف بھی درج ہیں، چاروں خواتین انسانی اسمگلنگ کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتی رہیں۔ ریڈ بک 2018 میں ایف آئی اے کی گرفت میں نہ آنے والے ملزمان کی تعداد 112 ہے، جب کہ 2017 میں انسانی اسمگلروں کی کل تعداد 101 تھی۔

ایف آئی اے ریڈ بک کے مطابق 12 انسانی اسمگلر بیرون ممالک فرار ہوچکے ہیں، فرار ہونے والے اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے انٹرپول پولیس سے بھی مدد لی جارہی ہے۔