سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ
سفیر واپس بلوانے کے معاملے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی لیں گے،وزیرخارجہ

’چیف جسٹس نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، فیصلے میں کہا گیا اس معاملے کو دیکھیں، کابینہ اجلاس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ عدالت کا تفصیلی حکم نہیں ملا۔

قومی اسمبلی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ای سی ایل سے نام ہٹانے کا حکم نہیں دیا، فیصلے میں کہا گیا اس معاملے کو دیکھیں، کابینہ اجلاس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ عدالت کا تفصیلی حکم نہیں ملا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے سے انکار کسی نے نہیں کیا تاہم اس سے متعلق بنائی گئی حکومتی کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

وزیرخارجہ کے جواب پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ جب ای سی ایل میں نام ڈالا گیا تو عدالت کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے بندے کا نام 24 گھنٹے میں ای سی ایل سے نکالا جاتا ہے، ای سی ایل کو یہ حکومت سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پرحکومت اپنی کمیٹی تشکیل دے گی، ہم اپنی حریف جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اور اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے جس پر دو تہائی اکثریت چاہیے، پارلیمنٹ میں کسی جماعت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، اس پر اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے ، اس لیے اپوزیشن سے مشاورت کیے بغیر فوجی عدالتوں پر کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔