بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ اخترمینگل نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھ نکات پرعمل ہوا تو حکومت کے ساتھ چلیں گے ورنہ آپشن کھلے ہیں۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرحکومت گری تو معلوم نہیں، بچائیں گے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے مسائل کا حل نکالنے کا یقین دلایا تھا۔ پی ٹی آئی کو کئی بار وعدوں کی یاد دہانی کرائی گئی۔
اخترمینگل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے بلوچستان کے وسائل لوٹے۔ بلوچستان میں روز زیر زمین پانی کی سطح گررہی ہے،18ویں ترمیم میں تبدیلی کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔