اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈار نے “کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔
عثمان ڈار نے کہا پہلی بارملک بھرکےنوجوانوں سےمتعلق ڈیٹابیس اکٹھاکیاجائےگا، منصوبےکےآغازکے لئےمحکمہ شماریات کی خدمات لےلی گئیں، ملک بھرمیں اضلاع اورتحصیل کی سطح پرسروےکیاجائےگا اور تعلیم،صحت یاروزگار؟نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کس صوبےمیں نوجوانوں کوکون سے مسائل ہیں حکومت پتہ لگائےگی، حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائے لےگی، سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کردیاجائےگا ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔