ٹیلی ویژن پر اردو اورسندھی ڈراموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے نامور پاکستانی اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے نامور اداکار گلاب چانڈیو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،انہیں دو روز قبل کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی تدفین آبائی گاؤں نوابشاہ میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکار گلاب چانڈیو 300 سے زائد اردو، سندھی ڈراموں اور6 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2016 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔