وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل ووڈ نے کہا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گرا سکتا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارا سندھ حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نی ہی سندھ حکومت کو گرانے کے لیے کوئی سازش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں، اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بچگانہ بات کرے گا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ مہمنڈ ڈیم ہر حال میں بنے گا اسے کوئی نہیں روک سکتا، شہباز شریف کی باتوں کا جواب پیر کو ایوان میں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پانی چوری میں سرکاری ملازمین ملوث نکلے،چاروں صوبوں میں ٹیلی میٹرز لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی،سندھ کے چیف ایگزیکٹو مراد علی شاہ ہیں ان کو سپورٹ کروں گا،ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں، حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی کے دفترپر چھاپہ مارا ایک بھی بندہ نہیں ملا،مخالف سیاسی جماعتوں کا کام سب سے پہلے کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جائزتعمیرات بھی گرائی جا رہی ہیں،ہمارے ووٹرز کو پریشان کیا جا رہا ہے،میں نے عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا کروں گا۔