سوات کے علاقے شاہین آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دھماکا گھر کے کچن کے اندر ہوا جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے سے گھر کے تین کمرے بھی متاثر ہوئے جب کہ مقامی لوگوں اور ریسکیوں کے اہلکاروں نے متاثرین کو امداد دی۔