طالبان سے ملاقات کی امیدپرامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے پاکستان میں قیام میں توسیع کردی گئی۔
سفارتی ذرائع کاک کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو آج واپس روانہ ہونا تھا تاہم طالبان سے ملاقات کی امید کے باعث ان کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کی واپسی کی تاریخ تاحال فائنل نہیں کی گئی، واپسی کی تاریخ کے بارے میں امریکی سفارتخانہ دفترخارجہ کو بتائے گا۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق کرلیا گیا اور اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد کے قیام میں توسیع کی گئی ہے۔