حمزہ شہباز شریف (فائل فوٹو)
حمزہ شہباز شریف (فائل فوٹو)

ساہیوال واقعے کے ذمے داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمے دار کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ساہیوال واقعے کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے اورذمے داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محافظ قاتل بن جائیں تو ملک قائم نہیں رہتے۔ عمران خان صاحب ساہیوال واقعے کوآپ بطورمثال لیں،آج وزیراعظم سانحہ ساہیوال کے متاثرین کوانصاف دلاکرمثال قائم کریں، سانحہ ساہیوال کے ذمے دار کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ساہیوال واقعے کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے اورذمے داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے،آئیے ملک و قوم کیلئے مل کر بیٹھیں،قانون سازی کی جائے، ساہیوال جیساواقعہ دوبارہ نہ ہو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہناتھا کہ آپ بتائیں ان 6 ماہ میں آپ نے کیا کیا ؟6 ماہ میں جھوٹ اورگالیوں کے سوا انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، ان کوجھوٹے الزامات اورگالیاں مہنگی پڑیں گی،ملک میں لااینڈآرڈرجیسی کوئی چیزنظر نہیں آتی،اقتدارکیلئے چھیناجھپٹی ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورآج کی حکومت میں قرضوں کا فرق دیکھ لیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قوم کے محافظوں نے بچیوں کوگاڑی سے اتارا،بچیوں کوپہلے پٹرول پمپ،پھر ہسپتال میں چھوڑدیاگیا،انہوں نے کہا کہ محافظ قاتل بن جائیں تو ملک قائم نہیں رہتے۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پرہے،77فیصد سرمایہ کاری ملک سے ختم ہوگئی،معیشت ڈوب رہی ہے،کوئی والی وارث نہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے،آپ کے لچھن سے لگتا ہے کہ آپ حکومت نہیں کرناچاہتے،ان کا کہناتھا کہ 22کروڑ عوام کاملک چندے پرنہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹوں نے دہشتگردی کی جنگ کیلئے بھروپورقربانیاں دیں،ملٹری کورٹ سے متعلق مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے ، حمزہ شہبازکا کہناتھا کہ پہلے ملک ہے ہماری انابعد میں آتی ہے۔