آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغان امن مفاہمتی عمل اور جیو اسٹریٹجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے خطے میں امن کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لیے کام کیا اور ہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن علاقائی امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔