بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 4 کان کن ملبےکے نیچے دب گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران 1 کان کن کی لاش نکال لی گئی جبکہ مزید 3 کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی سطح پر ایک درجن امدادی کارکنوں نے آپریشن شروع کیا، تاہم اس دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 امدادی کان کن جاں بحق جبکہ 9 بےہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے ایک کان کن کی لاش نکال لی ہے جبکہ دیگر 3 کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دکی کی ہی ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔