جامعات بند کرنے کا نوٹیفیکشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔فائل فوٹو
جامعات بند کرنے کا نوٹیفیکشن کورونا ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔فائل فوٹو

جامعہ کراچی ، نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ کی ہڑتال

جامعہ میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے ، جبکہ انجمن اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ہی اساتذہ نے ہڑتال کردی، نئے طلبہ کا جامعہ کراچی میں تدریس کا پہلا دن، اساتذہ نے کلاس ہی نہیں لی۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سالانہ 400 ملین کی گرانٹ ناکافی ہے، جامعہ کراچی کوطلبہ کے تناسب سے گرانٹ فراہم کی جائے۔

انجمن اساتذہ کے مطابق انتظامیہ اساتذہ کے مسائل کے حل میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں، سیکڑوں اساتذہ کے ایوننگ پروگرام بلز التوا کا شکارہیں۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی الاؤنس کوتنخواہ کا حصہ بنایا جائے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ مالی بحران سے دوچار ہے، اساتذہ طلباء کا نقصان نہ کریں۔