درآمدات اور برآمدات کا چارٹ۔ ذریعہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان
درآمدات اور برآمدات کا چارٹ۔ ذریعہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان

درآمدات کم ہونے کے باوجود تجارتی خسارہ ساڑھے 15 ارب ڈالر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد درآمدات میں کمی کے باوجود رواں مالی مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی دسمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 84 کروڑ رہا۔ مالی سال 2018-19 کے پہلے چھ ماہ میں دوران درآمدات کا حجم 27 ارب 39 کروڑ ڈالر رہا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران درآمدات کا حجم 26 ارب 59کروڑ ڈالر اور برآمدات کا حجم 11ا رب 83کروڑ ڈالر تھے۔

رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف حکومت بننے کے بعد درآمدات کم ہوئیں۔جولائی میں ساڑھے 5ارب ڈالر سے کم ہو کر وہ ستمبر میں پونے چار ارب ڈالر رہ گئیں۔ اکتوبر میں درآمدات میں اضافہ اور نومبر میں پھر کمی ہوئی۔