کراچی کے علاقے صدر میں منشیات کے خاتمے کے تمام دعوے دھر ے رہ گئے اور پولیس نے افسران کو ماموں بناکر دوبارہ فروخت شروع کروادی ہے۔
اطلاعات کےمطابق صدر اور پریڈی تھانے کے علاقوں میں نشئی افراد کو پولیس سرپرستی میں ہیروئن کی فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے
زرائع کے مطابق متعلقہ تھانے کی گشت کرنے والی موبائیلیں نشئی افراد سے فی کس سو سے دو سو روپے بھتہ وصول کرکے انہیں سرعام نشے کرنے اورخریدوفروخت کی اجازت دیتی ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں تھانوں کی حدود میں یومیہ ہزاروں روپے کی ہیروئن فروخت کی جاتی ہےاورہیروئچیوں سے بھی ہزاروں روپے بھتہ جمع کیا جاتا ہے