علیمہ خان (فائل فوٹو)
علیمہ خان (فائل فوٹو)

ایف بی آر کی مہلت ختم،علیمہ خان جرمانے کی رقم ادا نہ کر سکیں

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےایف بی آر کی مہلت ختم ہونے کے باوجود دبئی فلیٹ کیس میں باقی رقم تاحال ادا نہیں کی۔

علیمہ خان نے دبئی فلیٹ کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 25 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا تاہم باقی جرمانہ ادا کرنے کے لیے 21 جنوری تک کی مہلت طلب کر رکھی تھی۔

علیمہ خان نے 13 جنوری کو جرمانہ کی پہلی قسط 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی تھی تاہم علیمہ خان بقیہ رقم کی ادائیگی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی ادا نہیں کی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان پر دو کروڑ 94 لاکھ روپے ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے علیمہ خان کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔

علیمہ خان نے جرمانے کی رقم ادا نہ کی تو ایف بی آر علیمہ خان کے اکاؤنٹ سیز کر سکتا ہے۔ علیمہ خان کو دبئی فلیٹ چھپانے اور کرائے کی آمدن پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔