مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پی آئی اے میں 8 فوجی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا کنٹرول سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لیے کر قومی ایئر لائن کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ ہوابازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کےحوالے سے اس اہم اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی نمائندگی نہیں تھی، سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اج میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے حکومتی ادارہ ہے اور 96 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں، پی آئی اے ہیڈ آفس کی منتقلی کی حتمی سفارشات جولائی کے آخر تک پیش کردی جائیں گی اور ہیڈ آفس کی منتقلی کی تجاویز ایوی ایشن ڈویژن کو دینے کا پابند کیا گیا۔

اجلاس میں حاضر سروس فوجی افسران کی پی آئی اے میں تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 8 فوجی افسران میں سے 4 کا تعلق آرمی اور 4 کا پاکستان ائیر فورس سے ہوگا، ان افسران کی تعیناتی 3 سال کے لیے عمل میں آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن میں فوجی افسران کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھجوادی گئی ہے۔