کینیڈا کے جنوب مغربی ساحلی جزیروں وینکوور میں ریسکیورضاکاروں نے زہرخورانی کاشکار ہونے والے 6عقابوں کو مرنے سے بچالیاجبکہ 6 عقاب مرگئے،بچ جانے والے 6عقاب زیرعلاج ہیں جن کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
وینکوورمقامی ریسکیو سوسائٹی کے رضاکاروں کے مطابق کچھ دن قبل زہرخورانی کے شکار دوپرندوں کو انہوں نے ریسکیوکیا تھا جس کے بعد گذشتہ روز مزید دس پرندوں کوریسکیو کیاگیا
ریسکیواہلکاروں نے بتایا کہ نازک اورخراب حالت میں ملنے والے پرندوں کوجانوروں کے علاج کے مرکز میں طبی امداد دی جارہی ہے جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں لیکن اب تک ان کی زہرخورانی کی وجہ اور زہر کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔
ریپڈ ریسکیوسوسائٹی کے ممبر رابن ریڈکلف نے مقامی میڈیا کوبتایا کہ ہوسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر کسی مردہ جانور کاخراب گوشت کھانے سے یہ عقاب زہرخورانی کاشکار ہوئے ہیں۔
مقامی این جی او کے رضاکاروں نے اس پورے علاقے کو صاف کرکے خشک کردیا ہے جہاں سے زہرخورانی کے شکار عقاب نیم مردہ حالت میں ملے تھے ،ان کاکہنا تھا کہ ہم اس بات پر خوش ہیں کہ ہم چند عقابوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔