سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔فائل فوٹو
سردی کی شدت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہ سکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ

شہر قائد میں گزشتہ شب سے سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر قائد کے مکینوں نے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گرم کپڑے، جیکٹس اورسوئٹر نکال لیے، گھروں میں لحاف اور کمبل استعمال ہونے لگے۔

کراچی کے مکینوں میں گلے کی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی اور موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا۔

جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مردان، کوہاٹ، پشاورڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

پاکپتن شہر اور مضافاتی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، دھند سے حد نگاہ پندرہ میٹر تک محدود ہوگئی جبکہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔