نیپرانے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرا دیا،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوئی، سماعت وائس چیئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی اتھارٹی نے کی۔

دوران سماعت نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے سے صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔