پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران جملے کسنے پر معافی مانگ لی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کا کہنا تھا کہ اگر میچ کے دوران غصے میں کہے گئے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔
I wish to extend my sincere apologies to any person who may have taken offence from my expression of frustration which was unfortunately caught by the stump mic during yesterday’s game against SA. My words were not directed towards anyone in particular and
سرفراز احمد نے کہا کہ میرے الفاظ حالات پر مبنی تھے کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں تھا، میرے الفاظ کسی ساتھی کرکٹر یا مخالف ٹیم کیلئے نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیم سے ہمیشہ اچھے تعلقات بنائے اور مستقبل میں گراؤنڈ یا گراؤنڈ سے باہر اسی کو برقرار رکھوں گا۔
ایک روزہ میچ کے دوران سرفراز احمد نے مبینہ طور پر جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پہلکوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملہ ادا کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع پیدا ہوگیا تھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جوہانسبرگ کے ایک ہوٹل میں سرفرازاحمد اور میچ ریفری رانجن مدوگا لے کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سرفراز احمد نے غلطی کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد میچ ریفری نے اپنی رپورٹ مزید کارروائی کے لیے آئی سی سی کو بھیج دی ہے۔
سرفراز احمد نے مؤقف اپنایا ہے کہ نسلی تعصب کا تاثر درست نہیں، میچ کی صورت حال کی وجہ سے غیر ارادی طور پر ایسا جملہ منہ سے نکل گیا، سرفراز کے خلاف آئی سی سی کی انضباطی کارروائی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اگلے چند گھنٹوں میں سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کا اعلان کرسکتی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا مؤقف ہے کہ نادانستگی میں اورمیچ کی صورتحال کے باعث انہوں نے فقرہ کس دیا تھا۔