آسیہ نورین
آسیہ نورین

آسیہ بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح  کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جنوری کو آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت کرے گا ۔بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ۔

آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف قاری محمد سلام نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

یہ اپیل یکم نومبر 2018 کو دائر کی گئی تھی۔ تاہم جسٹس ثاقب نثار کے دور میں اسے سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا تھا۔

رواں عدالتی ہفتے شروع ہونے پر بھی اسے سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر مدعی کے وکیل نے آسیہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

’شبہ ہے آسیہ مسیح کو بیرون ملک منتقل کردیا گیا‘

آسیہ مسیح پر نئی سچائی سامنے آگئی-مستقبل کا فیصلہ جسٹس کھوسہ کریں گے

آسیہ کے حق میں بیانات پر چیف جسٹس کیخلاف درخواست مسترد

آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف احتجاج پر گرفتار کیے گئے تحریک لبیک کے رہنما اور کارکن بدستور جیلوں میں ہیں۔