سٹی کونسل اجلاس کی فائل فوٹو
سٹی کونسل اجلاس کی فائل فوٹو

کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی۔ارکان کی ہاتھا پائی

کراچی سٹی کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی،ارکان کی مار کٹائی،ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا ہائی سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔

 

کراچی سٹی کونسل کا اجلاس  میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں جاری تھا کہ مسجد گرانے کے معاملے پراپوزیشن کے ارکان آپے سے باہر ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی ،اس دوران ارکان  ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے،دھکے بھی دیے۔

اجلاس کےدوران اپوزیشن ارکان نےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،شدید ہنگامہ آرائی کے دوران میئر وسیم اختربے بسی کی تصویر بنے رہے۔

جماعتِ اسلامی کے  رہنما جنید مکاتی نے ہل پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مسجد شہید کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور مذمتی قرارداد پیش کی تھی۔جماعتِ اسلامی کی جانب سے چائنا کٹنگ کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ مسجد کو شہید کرنے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضع رہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ہل پارک میں مسجد گرائی گئی تھی۔