پاکستان نے زمین سےزمین پرمار کرنے والےبیلسٹک میزائل نصرکا کامیاب آزمائشی تجربہ کر لیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر کے تجربے سے سےآپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بیلسٹک میزائل نصرزمین سےزمین پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلا حیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق صدر،وزیراعظم اورسروسزچیفس نے میزائل کی آزمائشی لانچنگ پرمبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل کا تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹیجک کمانڈ کی جانب سے کیاگیا، جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔