اسلام آباد نیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پراس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب دو چینی مسافر کسٹم حکام کی جانب سے موبائل فون پراضافی ڈیوٹی لینے پراحتجاج کرتے ہوئے خارجی دروازے کے سامنے لیٹ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ2چینی مسافروں کےپاس 6موبائل فون تھے، انہیں4پر285ڈالرڈیوٹی اداکرنا پڑی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی مسفروں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام نےاضافی موبائل فون لانےپرڈیوٹی کیوں لی جس پرمسافر احتجاجاً خارجی دروازے پرلیٹ گئے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اےایس ایف اہلکاروں نےمسافروں کوخارجی دروازے سےہٹادیا ہے۔