آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور تیار ہے۔
جہلم کےقریب فوجی مشق کےعلاقے کے دورے کے موقع پرفوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،پاک فوج نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب مشقوں کے مقام کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول کے ماحول میں کی گئی مشقوں کا جائزہ لیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جنگی ماحول میں منعقد مشقوں میں ٹینک، اینٹی ٹینک ہتھیار، آرٹلری اور فضائیہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرآرمی چیف نے جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا،ٹریننگ اورپیشہ ورانہ مہارت پرتوجہ دینےپرزوردیا۔