قومی شاہراہ اور موٹرویز پر شدید دھند۔حد نگاہ محدود ہوگئی

قومی شاہراہ اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ تقریباًصفر ہوگئی ہے ، حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کیلئے مکمل طورپربند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے نے عوام سے گاڑیوں پر فوگ لائٹ لگا کر محتاط سفر اور موٹر وے کی ایپ کے زریعے رہنمائی لیکر سفر کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پنو عاقل سے روہڑی بائی پاس تک شدید دھند پھیل گئی ہے جبکہ کسووال سے راج پور ضلع خانیوال تک حد نگاہ 60 میٹر رہ گئی ہے۔

ملتان میں حد نگاہ صرف 700 میٹر ہےجبکہ خانیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور بستی ملوک میں بھی شدید دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

ملتان خانیوال موٹرے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔