حکومت کی جانب سے قائم نیا میڈیکل بورڈ آج سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی معائنہ کیلئے تشکیل دیا تھا جس میں امراض قلب سمیت دیگر امراض کے ماہرین شامل ہیں ،نیامیڈیکل بورڈ آج نوازشریف کاطبی معائنہ کرےگا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف کی انجیوگرافی یاانجیوپلاسٹی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کی حوالے سے میڈیا پر کافی خبریں گردش کر رہی ہیں ،سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی بھی اپنے والد کی صحت کے بارے میں کافی تشویش کا اظہار کر چکی ہیں اور نوازشریف کے ذاتی معالج بھی ان کی گرتی ہوئی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔