ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ڈیورنڈ لائن پہلے بھی مردہ ایشو تھا،اب بھی مردہ ایشو ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔آہنی باڑ سے سرحد پارسے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ٹی وی اینکر پرسنز،ملکی اورغیر ملکی صحافیوں کے شمالی وزیرستان ایجنسی کے دورے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان کا کہناتھا کہ جہاں جہاں باڑ لگ چکی ہے وہاں سے دہشت گردوں کا گزرنا ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ بارڈرپرباڑ نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد حملہ آورہوتے تھےاور آرمی چیف کا خیال تھا کہ ہمیں بارڈر محفوظ بنانا چاہیے اب باڑ لگانے سے سرحد سے حملوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے ضم ہونے سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کیونکہ جو علاقہ 70 برس سے علاقہ غیر کہلاتا تھا اب پاکستان کا حصہ ہےاس انضمام سے فاٹا کے لوگوں کو مساوی حقوق ملیں گے،مقامی لوگ تمام انتظامات سے بہت مطمئن ہیں۔