وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت سے بات چیت کی کوشش موخر کر دی ہے۔
ان کہناتھا کہ موجودہ بھارتی قیادت کی طرف سےکسی بڑےفیصلےکی توقع نہیں ،بھارت میں الیکشن کی وجہ سے بات چیت کیلیے وقت مناسب نہیں،الیکشن بعدمودی کی حکومت ہویاراہول گاندھی کی بات چیت کیلیےتیارہیں۔
وزیر اطلاعات نے متحدہ عرب امارات کےاخبارکوانٹرویو میں کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر صدر ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں،خوش ہونے کی وجہ سےامریکی صدرنےپاکستان کیلیے پالیسی تبدیلی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ،عمران خان ملاقات افغان امن مذاکرات کےبعد ممکن ہے، پاکستان میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ،پاکستان میں ہر بڑی پالیسی اتفاق رائے سے بنائی جارہی ہے۔