فاروق ستار کا پارٹی رکنیت ختم کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

فاروق ستار کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکنیت سے خارج کرنا الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے، کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

فاروق ستار نے مؤقف اپنایا کہ ان کی پارٹی رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں جب کہ رکنیت خارج کرنے کے لیے رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی گروپ نے فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔